یونٹ 1 کا تعارف


آپ میں سے زیادہ تر لوگ ٹیکسٹ بک اور ٹیچر گائیڈ استعمال کرتے ہیں جہاں سبق کے مقاصد دیے جاتے ہیں ۔ اس یونٹ میں ہم اس بات پر توجہ دیں گے کہ طلبہ کو سبق کے مقاصد (یا سیکھنے کے مقاصد) کیسے بتانے ہیں اور اِن مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے بہترین سرگرمیوں کا انتخاب کیسے کرنا ہے۔

اس یونٹ کے اختتام پر آپ اس قابل ہوں گے کہ:

  • یہ بتائیں کہ سیکھنے کے مقاصد کیا ہوتے ہیں اور طلبہ کو ان کے بارے میں آگاہ کرنا کیوں ضروری ہے۔
  • سبق شروع کرنے اور سیکھنے کے مقاصد کو متعارف کرانے کے مختلف طریقوں کی وضاحت کریں۔

اس یونٹ کے کچھ حصوں کو آپ    AEOs کے ساتھ اپنے باقاعدہ ٹیچر فورمز(teacher forums)میں سیکھیں گے۔ بقیہ حصوں کو آپ اکیلے یا اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مکمل کریں گے۔

یونٹ کےسیکشنز دیکھنے کے لیےNext کےبٹن پرکلک کریں۔

Help with Search courses