ماڈیول کا تعارف

Module Image

یہ ماڈیول اُن تدریسی طریقوں کے بارے میں ہے جو طلبہ میں اعلی درجے (higher order)   کی تنقیدی سوچ کی صلاحیت پیدا کرتے ہیں اور اسے فروغ دیتے ہیں۔ higher order تنقیدی سوچ کی صلاحیت کی بنیادی تعریف یہ ہے کہ دلیل بنانے، مسئلہ (سوال) حل کرنے اور نتیجہ اخذ کرنے کے لیے تجزیہ  کرنا، تشریح کرنا اور معلومات بنانا (synthesis of information) اور تخلیقی فکر کا اطلاق کیا جائے۔

اس ماڈیول میں دو یونٹس (units) شامل ہیں: سوچنے والے سوالات پوچھنا ، اور سوچنے والے عملی کام دینا۔ ہر یونٹ ایک تدریسی عمل کا احاطہ کرے گا جو ٹیچرز کو اپنے طلبہ میں higher order تنقیدی سوچ کی صلاحیتیں پیدا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

Help with Search courses

 کا تعارف9 یونٹ


اس یونٹ میں ٹیچرز کے سوچنے والے سوالات (thinking questions)  پوچھنے کے بارے میں ہے۔ یونٹ کے اختتام پر آپ اس قابل 

ہوسکیں گے کہ:

  • تدریس اور سیکھنے  (teaching-learning)کے عمل میںthinking questions پوچھنے کی اہمیت کی وضاحت کریں
  • کون سے سوالات سوچنے کے عمل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں؟ ایسے سوالات کا انتخاب کریں جو آپ کے خیال میں طلبا میں سوچنے کی مہارتیں استعمال کرنے کی ترغیب دے سکتے ہیں
  • کلاس کے دوران بہتر thinking questions پوچھیں

اس یونٹ کے کچھ حصوں کو آپ  AEOsکے ساتھ اپنے باقاعدہ ٹیچر فورمز(teacher forums) میں سیکھیں گے۔ بقیہ حصوں کو آپ اکیلے یا اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مکمل کریں گے۔

یونٹ کےسیکشنز دیکھنے کے لیےNext کےبٹن پرکلک کریں۔





  کا تعارف10 یونٹ


یہ یونٹ طلبا کو سوچنے والے عملی کام یعنی thinking tasks دینے کے متعلق ہے۔  یونٹ کے اختتام پر آپ اس قابل ہوسکیں گے کہ:

  • Thinking tasks کی نشاندہی کریں

  • وضاحت کریں کہ ٹیچر کے لیے طلبہ کو thinking tasks  دینا کیوں اہم ہے

اسیونٹ کے کچھ حصوں کو آپAEOs کے ساتھ اپنے باقاعدہ ٹیچر فورمز(teacher forums)میں سیکھیں گے۔ بقیہ حصوں کو آپ اکیلے یا اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مکمل کریں گے۔

یونٹ کےسیکشنز دیکھنے کے لیےNext کےبٹن پرکلک کریں۔